فیصلہ کن ون ڈے: شاہینوں اور کینگروز میں کل گھمسان کا رن پڑے گا
پرتھ: (دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ پہنچ گیا جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔
تین میچوں کی سیریز کا یہ فیصلہ کن میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔
سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا، اس فیصلہ کن میچ اور ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔