پاکستان کو بھارت کیخلاف سخت مؤقف اپنانا ہوگا: کامران اکمل
لاہور: (دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ اب پاکستان کو بھارت کیخلاف سخت مؤقف اپنانا ہوگا۔
دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آئی سی سی ہمیشہ بھارت کوفیوردیتا ہے، بھارت کی طرف سے شرائط رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستان کےلوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، ہائبرڈ ماڈل پرتوبات ہی نہیں ہونی چاہیے، چیمپیئنزٹرافی صرف پاکستان میں ہونی چاہیے۔