نیشنل ٹی20 کپ: ایبٹ آباد کو شکست، پشاور کی فائنل میں انٹری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پشاور ریجن نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد ریجن کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے ایبٹ آباد ریجن کو 56 رنز سے شکست دی۔

ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم پشاور ریجن کی طرف سے دیئے گئے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 187 رنز بنا سکی، شاہ زیب خان 53 اور سجاد علی 37 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

پشاور ریجن کی جانب سے عثمان طارق، محمد عمران، افتخار احمد اور اسرار اللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور ریجن نے 243 رنز کا ہندسہ بورڈ پر سجادیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان نے 72 گیندوں پر 148 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 12 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں وقار احمد نے 34، معاذ صداقت نے 31 اور محمد عامر برکی نے 20 رنز بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں