پی سی بی کے چیف پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ عہدے سے مستعفی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی، ٹونی ہیمنگ پچھلے ایک سال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور چیف پچ کیوریٹر منسلک تھے۔

ٹونی ہیمنگ کا پی سی بی کے ساتھ 2سال کا معاہدہ تھا، ان کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں