فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 7 سالہ بچی جاں بحق

فیصل آباد: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ۔

تاندلیانوالہ میں پولیس نے متعدد مقدمات میں نامزد ڈاکو علی رضا کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا، پولیس کے پہنچنے پر ملزم نے فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل جاوید زخمی ہوگیا۔

ملزم زخمی اہلکار کی موٹر سائیکل لیکرفرار ہوا، پولیس نے تعاقب کیا، دو طرفہ فائرنگ میں گھر کے باہر کھیلتی 7 سالہ عائشہ سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش اور زخمی پولیس کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں