عارف والہ : غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کوقتل کردیا

عارف والہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر عارف والہ میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھادی گئی۔

افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں 81 ای بی کھوکھراں والہ میں پیش آیا جہاں بھائی علی نامی نوجوان نے شادی شدہ بہن مزمل بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق قاتل بھائی موقع سے فرار ہوگیا ، تھانہ صدر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں