لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم لاشیں برآمد، مردہ خانے منتقل
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ایدھی رضا کاروں نے مردہ خانے منتقل کردیا۔
ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں برکی، غالب مارکیٹ اور گلبرگ سے تین نامعلوم لاشیں ملیں، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔