نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار دو افراد قتل کر دیئے

فیصل آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار دو افراد قتل کر دیئے۔

دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ روڑالہ روڈ کے علاقے 382 گ ب میں پیش آیا، مقتولین کی شناخت امانت علی اور امانت صادق کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی روڑالہ پولیس، ڈی ایس پی اور ایس پی جڑانوالہ موقع پر پہنچ گئے، مقتول پارٹی کی جانب سے چند ماہ قبل مخالف پارٹی کے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خاں نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی جڑانوالہ سے دوہرے قتل کی رپورٹ طلب کر لی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں