شیر گڑھ : نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکا جاں بحق
رینالہ خورد:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے شیرگڑھ میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر شیرگڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی،واقعہ نواحی علاقہ صدیق نگر میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نامعلوم ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تھانہ شیرگڑھ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا، تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔