صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق
صوابی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ شاہ منصور زیدہ بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نیتجے میں گاڑی میں سوار 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پشاور سے ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔