اسلام آباد: بینک کیش وین لوٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی چل بسا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی چل بسا۔

ہوٹل کے 2 ملازمین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے، 29 اکتوبر کو بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ میں ڈاکو نے فائرنگ کی تھی، بینک ڈکیتی واقعہ کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں ڈاکو کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوا، 5 روز بعد بھی تاحال گرفت میں نہ آ سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں