مصطفیٰ عامر قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا ملزم ارمغان کو آج پیش کرنے کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کا کیس، سندھ ہائیکورٹ نے آج ملزم ارمغان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو مناسب سکیورٹی کے ساتھ صبح ساڑھے 9بجے پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مصطفیٓ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی ہے، عدالت نے قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔
عدالت نے قبر کشائی مکمل کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔