چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچر جاں بحق

چارسدہ: (دنیا نیوز) ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لئے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک سکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری ہسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں سکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں، ملزمان کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں