بہاولنگر کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کا ملزم ہلاک
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس سٹی اے ڈویژن نے ہلاک ہونے والے قیدی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا، قیدی گزشتہ سال قتل کے جرم میں عدالت سے چالان کے بعد ڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی، ہلاک قیدی کی محمد ذولفقار کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔