اسلام آباد ہائیکورٹ کے وکیل کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے وکیل کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
معروف قانون دان شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم ماجد خان کو سیکٹر ایف ٹین سے گرفتار کرکے سی آئی اے منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وکیل عبدالرؤف شیخ کو قتل کرکے نعش سیکٹر ایچ نائن کے جنگل میں پھینک دی گئی تھی۔
انڈسٹریل ایریا پولیس نے 13 جنوری کی سہ پہر مقتول کی لاش برآمد کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی، مقتول کا موبائل فون برآمد، گاڑی تا حال برآمد نہ ہو سکی۔