سوتیلی ماں اور اس کے آشنا کے ہاتھوں قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کامونکے پولیس نے 3 روز قبل سوتیلی ماں اور اس کے آشنا کے ہاتھوں قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلہ دبا کر کر قتل کیا گیا، واقعے کا علم ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی تو ملزم عثمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشس کی، ملزم عثمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔