راہگیر لڑکی سے نامناسب حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سمن آباد کےعلاقے میں راہ جاتی لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزم نے راہ جاتی لڑکی کو مبینہ طورپر ہراساں کیا تھا، لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں