معمولی تلخ کلامی پر ملزموں نے طالبعلم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
پاکپتن: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر ملزموں نے طالبعلم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیں۔
پولیس کے مطابق محلہ خان پور میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کیا، ملزم نوجوان کو ڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
ملزمان نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، آگ لگنے سے نوجوان جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔