نوشہرہ: چچا زاد بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2افراد جاں بحق

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں کزنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد قتل ہو گے۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ جلوزئی میں پیش آیا جہاں چچازاد بھائیوں میں جھگڑا ہوا تو اُنہوں نے مشتعل ہو کر اسلحہ نکال لیا اور فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا کہ فائرنگ سے راہ گیر سمیت 3 افراد بھی زخمیوں ہوئے، مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں