سلمان خان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے ہیں۔

واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں