یمنیٰ زیدی کے نئے لکس کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے نئے لکس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ ویسٹرن لک میں نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ نے سیاہ پینٹ شرٹ پر سفید ٹاپ پہن رکھا ہے اور دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ شرٹ اور بلو جینز پینٹ میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں اور اداکارہ یمنیٰ زیدی مداحوں کی جانب سے اپنی نئی تصاویر پر خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں