ملالہ برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونےکیلئے تیار

لندن:(ویب ڈیسک)پاکستانی نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی جلد برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم جوائے لینڈ سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اب ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ میں نظر آئیں گی۔

بین الاقوامی میگزین برٹش ووگ کے مطابق ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کا دوسرا سیزن 30 مئی 2024 کو ریلیز کیا جائے گا، جس میں ملالہ یوسف زئی مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔

دوسری جانب ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

میگزین برٹش ووگ کے مطابق ممکنہ طور پر انہیں ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کے حوالے سے ویب سیریز میں دکھایا جائے گا کہ وہ کس طرح اور کن مشکلات کا سامنا کرکے اعلیٰ مقام پر پہنچیں۔

واضح رہے کہ میوزیکل کامیڈی ویب سیریز ’وی آر دی لیڈی پارٹس‘ کا پہلا سیزن مئی 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں