اداکاری سے قبل سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی: کیارا ایڈوانی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل سکول میں کام اور ڈائپر تبدیل کیا کرتی تھیں۔

کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں اپنے ماضی میں جھانکتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل اپنی والدہ کے نرسری سکول (پری سکول) میں بطور ملازم کام کیا کرتی تھیں۔

کیارا ایڈوانی کے مطابق پری نرسری سکول میں کام کرنے کے دوران ان کی ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں وغیرہ پڑھانا، ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔

اداکارہ کیارا اڈوانی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فلم ’کبیر سنگھ‘ میں حاملہ لڑکی بننے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کیوں کہ وہ اپنی والدہ کے سکول میں بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار چکی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں