امیتابھ بچن نے علی باغ میں کروڑوں مالیت کی پراپرٹی خرید لی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے قریب علی باغ کے مقام پر دس کروڑ کی پراپرٹی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے پلاٹوں کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں یہ پراپرٹی خریدی ہے اور ایک ہفتہ قبل ہی اس کی رجسٹری کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن 10 ہزار اسکوائر فٹ کے پلاٹ پر ایک نیا گھر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اداکار نے ایودھیا میں بھی ایک مہنگا پلاٹ خریدا تھا جو  دی ہاؤس آف ابھینندن لودھا  نامی بلڈر کا پروجیکٹ ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں