فواد خان کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اداکار کے ساتھ لی گئی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکار صوفے پر خوشگوار انداز میں باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں