دی ایمی گالا: ماہرہ خان کو ’آرٹسٹ ان فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں