علی گل ملاح کا ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈرامے ’عشق مرشد‘ میں بھلے کا ڈائیلاگ بول کر شہرت حاصل کرنے والے اداکار علی گل ملاح نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

علی گل ملاح حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں جب علی گل ملاح سمیت دیگر شرکاء کو درفشاں سلیم کی تصویر دکھا کر ان سے اداکارہ کے بارے رائے لی گئی تو کامیڈین نے اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔

بھلے فیم نے اپنے مخصوص انداز میں درفشاں سلیم کی ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ اداکارہ کو تھوڑا اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ درفشاں سلیم ایسے بھی اچھی لگتی ہیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے عائشہ عمر، حرا مانی اور درفشاں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداکاراؤں کو ہر وقت سکرین پر آتے رہنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں