ٹک ٹاکر ربیکا خان زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کو تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان کی حسین ترین کے ساتھ شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

گزشتہ چند سالوں سے محبت کے رشتے میں بندھی اس جوڑی کی گزشتہ رات "بات پکّی" کی رسم ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز میں ربیکا نے بھرپور کام والی سفید پشواس زیب تن کر رکھی ہے جبکہ حسین نے ربیکا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سفید کُرتے اور ٹراؤزر کا انتخاب کیا ہے۔

اس ٹک ٹاکر جوڑی کے مداح اس دن کا انتظار گزشتہ چند سالوں سے بے صبری سے کر رہے تھے جو اب ان کی "بات پکّی" کی تصاویر دیکھ کر بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ربیکا خان اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز، بھاری کام والے ملبوسات اور مہنگی سالگرہ و دیگر پارٹیز کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں