کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے: ہانیہ عامر

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ کوئی مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل دیئے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

ہانیہ عامرکا کہنا تھا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے کامیاب کیریئر کا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے، اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بہت با صلاحیت اور زبردست اداکار ہیں جبکہ دیپیکا پڈکون اور رنبیرکپور بھی مجھے پسند ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں، گزشتہ دنوں ان کی بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے برطانیہ میں کنسرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں