بالی ووڈ اداکارہ ٹرپتی ڈمری کی نئی فلم ’’دھڑک 2‘‘ کی ریلیز ملتوی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ٹرپتی ڈمری کی فلم ’دھڑک 2‘ کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔

بالی ووڈ اداکارہ ٹرپتی ڈمری کی فلم ’دھڑک 2‘ اب 21 فروری 2025ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ’دھڑک 2‘ ابتدائی طور پر 22 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن فلم سازوں نے فیصلہ کیا کہ فلم کو کچھ اور وقت دینا بہتر ہوگا تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے، کیونکہ نومبر میں دیگر بڑی فلمیں بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’دھڑک 2‘ کا ٹکراؤ اب اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 سے ہوگا، جس میں وانی کپور اور رتیش دیشمکھ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں ٹرپتی کے ساتھ سدھان چترویدی مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ فلم 2018ء کی تمل فلم پرییروم پرومال کا ری میک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں