چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، قیمت 81.93 روپے فی کلو ہو گئی

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیاہے ایک ہفتے میں چینی 84پیسے فی کلومہنگی ہوئی چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 81روپے 93 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں لہسن 11روپے 58 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، انڈے4روپے33پیسےاور کیلا1روپے77پیسے فی درجن مہنگے ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیٹرول،ڈیزل،ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، حالیہ ہفتے کے دوران دال چنا،گھی،دال ماش،مٹن کی قیمتیں بھی بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 30روپے 37پیسے آلو 12روپے 68پیسے سستے ہوئے ، پیاز 4روپے 88پیسے مرغی 5روپے 39پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایک ہفتے میں 8اشیاء کی قیمتوں میں کمی 23میں استحکام رہا،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں