نااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نااہلی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج اور کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں دو رکنی بنچ نے نااہلی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل نے کہا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہوگا پھر مرکزی کیس کا، تاہم الیکشن کمیشن نے 24 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں