امریکا کا بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

کھیل

واشنگٹن:(دنیا نیوز)امریکا نے آئندہ سال بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان انسانی حقوق کے نام پر چھڑنے والے سرد جنگ گرم ہونے لگی ہے ، امریکا اور چین میں سفارتی تعلقات کی خرابی زیادہ سنگین ہو گئی اور اب اب یو ایس حکام نے وِنٹر اولمپکس میں سفارتی حکام کو نہ بھیجنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری نے صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا دو ٹوک فیصلہ پڑھ کر سنا دیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ اس اقدام سے امریکی ایتھلیٹس کو مقابلہ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں