سردی کی شدت کے سبب بالائی علاقوں میں جلانے کی لکڑی بھی مہنگی، شہری پریشان

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) سردی کی شدت اور گیس کی قیمتوں کے اضافے کے بعد بالائی علاقوں میں مکینوں کے لئے اب جلانے کی لکڑی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ پریشانی میں مبتلا شہری لکڑی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر پڑنے والی برف کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو ٹھنڈ سے بچنے اور گھر کا چولہا جلانے کے لئے بالن لکڑی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن شہری بالن لکڑی کی قیمت میں اضافے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی سطح پر بالن لکڑی کی فراہمی کا سرے سے کوئی انتظام نہ ہونے کے سبب خریداروں کو دیگر علاقوں سے لائی گئی مہنگی لکڑی خریدنا پڑتی ہے۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں قائم تالوں پر بالن لکڑی 600 سے 800 روپے فی من فروخت ہورہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں