شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

دنیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کے تناظر میں امریکہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اتحادی ملک برطانیہ کے علاوہ فرانس ، البانیہ اور میکسیکو نے اجلاس بلوانے کی حمایت کی، اجلاس کل (جمعرات) کو منعقد ہو گا جس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد خطے کی سیاست اور عالمی امن پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ مشرق بعید کا امریکی اتحادی جاپان پہلے ہی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتا آیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا، امریکہ سے اختلافات کے سبب میزائل تجربات کو اپنے ملک کی سکیورٹی کیلئے ضروری قرار دیتا ہے، رواں ماہ شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کے حکم پر 4 میزائل تجربات کئے گئے جن میں سپر سونگ میزائل بھی شامل تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں