مظفرآباد میں جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار، تحقیقات شروع

کرائم

مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں لنگرپورہ کے مقام پر جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مظفرآباد کے نواحی علاقے لنگرپورہ میں زیر تعمیر ہاؤسنگ کالونی میں دن دیہاڑے جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے نقدی اور موبائل چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو نظر آنے والے اشخاص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمے کا انداراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک متاثرہ جوڑے میں سے کسی نے بھی انصاف کے لئے پولیس سے رجوع نہیں کیا جبکہ مقدمے کا اندراج سرکار کی مدعیت میں کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں