وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم کراچی میں ٹیکسٹائل- ایکسپو میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے جہاں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے علاوہ سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کریں گے اور آئندہ بجٹ کے سلسلے میں ان کی تجاویز سنیں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے-فور) کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں