ننھے وی لاگر محمد شیراز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شیراز کے ساتھ اس کے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے، اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی، ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ بھی کی۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا، جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں، ننھے شیراز کی معصوم گفتگو پر شہباز شریف سمیت ہال میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

شیراز نے بتایا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں سکول اور ہسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والےمحمد شیراز پاکستان کے سب سے کم عمر ویلاگر ہیں جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی کو دیکھاتے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں