آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

فقیروالی: (دنیا نیوز) آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ فقیروالی میں لنک روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں