چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک، نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں