اسرائیل غزہ میں خون بہانے پر بضد، مزید28فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ :(دنیا نیوز) جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود دہشت گرد اسرائیل رفاہ میں نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے پر بضد ہے ، غزہ میں24گھنٹوں کے دوران مزید 28 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 51 کو زخمی کر دیا گیا۔

یونیسیف اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے،آٹھ ماہ سے جاری جنگ میں  6لاکھ بچے بے دردی سے شہیدکردیئے گئے، رفاہ پناہ گزین کیمپس میں 6ہزار بچے اسرائیلی زمینی آپریشن کے نشانے پر ہیں، 7اکتوبر سے اب تک مجموعی34ہزار569 افرادشہید،77ہزار816فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ امریکہ رفاہ آپریشن کی حمایت سے پیچھے ہٹ گیا،امریکہ نے نیتن یاہو کو بتادیا امریکہ رفاہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، بلنکن رفاہ میں آپریشن بہت بڑے سانحے کا باعث بنے گا، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے پاس فوجی آپریشن کے دوران شہریوں کے تحفظ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنگ بندی معاہدے میں حماس کو رکاوٹ قرار دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں