غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا۔

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پرچون بازاروں میں چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یوٹیلیٹی سٹورز نے نئی چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا، شوگر ملز مالکان اور سپلائرز سے 30 اپریل کو بولیاں طلب کی گئی ہیں، چینی کے لیے موصول بولیاں 30 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت چینی کی تقریباً 35 ہزار ٹن سیل ہوئی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں