کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 6 زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں 3 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، مرنے والے شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا۔

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ہی ایک اور تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مزدور پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا، مرنے والے شخص کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش قبضے لینے کے بعد ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں