بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 5 زخمی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر گزشتہ رات حملہ ہوا، حملے کے بعد ضلع پونچھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر کے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں