پاکستان خوبصورت ملک، وہاں جاکر کھیلنے سے خوشی ہوگی: ہیدر نائٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے وہاں جاکر کھیلنے سے دلی خوشی ہوگی۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ برطانوی ویمن ٹیم کے فیوچر ٹوور پلان میں پاکستان کا دورہ شامل کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہوگا، پاکستان ویمن ٹیم نے کافی بہتر نتائج دیئے ہیں، پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے۔

انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثناء سے دوستی ہے جبکہ میرے آل ٹائم فیورٹ وسیم اکرم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں