ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس، عدالت نے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علی رضا عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں