فیصل آباد: گھر میں خوفناک آتشزدگی، جاں بحق بچوں کی تعداد4 ہوگئی

فیصل آباد: (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) گٹ والا کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے 4 کمسن بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی 3 سالہ نور فاطمہ جانبر نہ ہوسکی، نور فاطمہ برن وارڈ میں زیر علاج تھی۔

بچوں کے والد جعفر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 ماہ کی عنبر،6 سالہ ایمان، 8 سالہ ارسلان اور 3 سالہ نور فاطمہ شامل ہے۔

آتشزدگی سے بچوں کی موت کے معاملے پر آر پی او فیصل آباد نے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، مذکورہ کمیٹی میں ایس پی مدینہ ڈویژن، اےایس پی پیپلز کالونی سرکل، ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں