نیٹ میٹرنگ پالیسی بارے آئی ایم ایف سے کوئی بات ہوئی نہ اسے ختم کررہے ہیں: اویس لغاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی ختم کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نیٹ میٹرنگ پالیسی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سولر انویسٹرز نے نیپرا کے ساتھ معاہدے کئے ہیں، سولر انویسٹرز نے بجلی کے نرخ طے کئے ہیں، نجی سولر سسٹم سے 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے، اگر اس پالیسی کا ریوو ہوگا توتمام سٹیک ہولڈرزسے بات چیت کے بعد ہوگا۔

اویس لغاری نے کہا کہ سولرمیں سرمایہ کاری اس وقت فائدہ مند ہے، سولر کی پاکستان میں اچھی گروتھ ہوئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں