سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 71 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 177 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 70 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 592 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں