کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، 5 بج کر52 منٹ پرآنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی کراچی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں